Monday, 4 February 2019

/


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آج کے دور میں انٹرنیٹ کو روزمرہ زندگی کا اہم حصہ سمجھا جاتا ہے۔ جہاں چند گھنٹے انٹرنیٹ کے بغیر گزارنا بہت مشکل ہوتا ہے.

 وہیں آپکو یہ سن کر بڑی حیرانی ہو گی کہ ایک ایسا ملک جہاں پچھلے 11 دن سے انٹرنیٹ کی سروس معطل ہے۔ اس ملک کا نام تونگا (Tonga) بتایا گیا ہے۔

 یہ ملک نیوزی لینڈ کے شمالی مشرق میں 1100 میل دور ایک جزیرہ پر واقع ہے۔ اس کی آبادی اندازن 1 لاکھ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سمندر میں موجود فائبر آپٹکس کے خراب ہو جانے کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس بند ہو گئی ہے۔

 تمام ملک میں فون کی سروس بھی بند پڑی ہے۔ ٹونی میتھیاس، ایک ٹور کمپنی کے مالک، کا کہنا ہے کہ فون اور انٹرنیٹ سروسز کے معطل ہونے کی وجہ سے ان کا رابطہ اس ملک میں موجود انکے کسٹمرز سے نہیں ہو پا رہا۔

 مزید انکا کہنا ہے کہ وہ اپنے کسٹمرز کو فوری جواب دیا کرتے ہیں، مگر اب اندازہ کر سکتا ہوں کہ میرے کسٹمر اس تکنیکی خرابی کی وجہ سے کتنے پریشان حال ہوں گے۔

0 comments:

Post a Comment

Search This Blog

Powered by Blogger.

Popular Posts

BTemplates.com