2020 ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں فتح پانے والے کھلاڑیوں کو جو میڈل دیئے جایئں گے وہ کوڑے سے حاصل کردہ چاندی، سونا اور کانسی سے تیار ہوں گے۔
2017 میں الیکٹرانک کوڑے کباڑ سے حاصل کردہ دھاتوں سے میڈل بنانے کے عمل کا آغاز ہو گیا تھا۔
دھاتوں کو حاصل کرنے کے لیئے پرانے لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون کی بڑی تعداد اکھٹی کی گئی۔ ایک اندازے کے مطابق چاندی 4100 کلو گرام، سونا 30.3 کلو گرام اور کانسی 2700 کلو گرام جمع کی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ یہ ہدف مارچ میں پوراکرلیں گے۔ کانسی کی مطلوبہ مقدار گزشتہ جون میں پوری ہو گئی تھی،
اور سونے کی 90 فیصد مقدار اکتوبر میں اکھٹی ہو گئی تھی۔ اور چاندی تقریبا 85 فیصد اکھٹی ہو گئی ہے، میڈلز کا نیا ڈیزائن اس سال جاری ہوگا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہدف میں باقی رہنے والی مقدار عطیہ کیے گئے اسمارٹ فونز سے جمع کر لی جائے گی۔
یاد رہے کہ 2016 میں ہوئے اولمپکس میں دھاتوں کی 30 فیصد ریسائیکلنگ کی گئی تھی۔
0 comments:
Post a Comment