ان گنت فلموں میں ولن کے طور پر نظر آنے والے مشہور اداکار خاور بٹ جو کہ پیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے، آج ہمارے درمیان نہیں رہے۔
اس دنیا فانی کو چھوڑ گئے ہیں۔ گزشتہ دن ان کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ اداکار اچھی خان، عظمت نواز، ہدایتکار حسن عسکری ، وحید اعوان اور اس کے علاوہ بہت سی دیگر شخصیات نے ان کی نماز جنازہ میں شمولیت کی۔
وحشی جٹ نامی فلم سے خارو صاحب نے اپنے فلمی کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کیا۔ شان اور سلطان راہی کے ساتھ بیشتر فلموں میں آپ نے کام کیا۔ سینکڑوں سے زیادہ فلموں میں بطور ولن اور کریکٹر ایکٹر کام کیا۔
سخی بادشاہ، میں سلطان راہی کے ساتھ بہترین کردار ادا کرتے دکھائی دئیے تھے۔ آپ ٹی وی کمرشلز اور متعدد ٹی وی ڈراموں میں بھی کافی دفعہ جلوہ گر ہوئے ہیں۔
شوبز سے ریلیٹڈڈ افراد نے خاور صاحب کے انتقال پر بہت زیادہ اظہار دکھ کیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment