امریکن ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ چکن کھانے سے انسان کو کینسر جیسی مہلک بیماری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایف ڈی اے کی نئی رپورٹ کے مطابق برائلر مرغیوں کو جو خوراک دی جاتی ہے اس میں بیشتر اجزا ایسے شامل ہیں جو کہ کینسر جیسی مہلک بیماری کا باعث بنتی ہیں۔
بہت ہی زیادہ خطرناک مہلک کیمیکل آرسینک جو کہ برائلر کو بیماریوں سے بچانے اور برائلر کا وزن بڑھانے کے لیئے ان کی خوراک میں استعمال کیا جاتا ہے۔ کینسر کی بیماری کا سبب بنتا ہے،
پروفیسر فیصل مسعود نے کہا کہ فوری طور پر متعلقہ اداروں کو چائیے کہ وہ فیڈز بنانے والی کمپنیوں کو چیک کریں کہ ان کی تیار کردہ خوراک میں آرسینک شامل تو نہیں ہے۔
اور جب تک یہ واضع نہیں ہو جاتا مکمل طور پر، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ احتیاط کریں۔ برائلر مرغی کا گوشت اگر گلابی مائل رنگت میں ہو
تو سمجھ جائیں کہ اس میں آرسینک کی کچھ مقدار موجود ہے۔ کیونکہ اس کی ایسی رنگت آرسینک کی موجودگی کو ظاہر کرتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment