کلفٹن کراچی کے علاقے میں ایک ظالم ماں نے ڈھائی سال کی پھول جیسی بچی کو سمندر میں ڈبو کر قتل کر دیا۔ آج صبح بچی کی لاش دو دریا کے قریب سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے نزدیک یہ تمام ماجرا ڈیفنس میں موجود فرحان شہید کے پاس شام کے وقت پیش آیا۔ ایس ایس پی محمد شاہ کا کہنا ہے کہ شہریوں نے پولیس والوں کو اطلاع کی
کہ شکیلہ راشد نامی ایک خاتون نے اپنی پھول جیسی بچی کو سمندر میں ڈوبا دیا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی اور ملزمہ کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی کے مطابق بچی کی لاش آج دو دریا کے دریا سے ملی ہے،
بچی کی ماں پر قتل کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ اور عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ قاتلہ نے کہا ہے کہ اسکے شوہر نے اسے 1 ماہ پہلے گھر سے نکال دیا اور اس کے باپ نے بھی دروازے بند کر دئیے تھے،
اسکا کوئی تھکانہ نا رہا تھا، جس وجہ سے اس نے بچی کو جان سے مارااور اب وہ خود بھی مرنا چاہتی ہے۔ شکیلہ راشد نامی یہ عورت سلطان آباد کالونی ( گولی مار ) میں رہتی ہے، اور ملزمہ کا شوہر راشد کسی ہسپتال میں ملازمت کرتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment