Tuesday, 5 February 2019

/


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام اور افغانستان سے اپنی فوجیوں کو واپس بلانے کا عزم ظاہر کیا ہے، تاہم وہ عراق میں اپنی فوج ابھی رکھنا چاہتے ہیں۔

 فیس ڈی نیشن نامی ایک پروگرام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اب اس جنگ سے نکلنا چاہتے ہیں جو کہ کبھی ختم نہیں ہو سکتی مزید یہ کہ افغان طالبان بھی امن کا ارادہ رکھتے ہیں۔

 ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ امریکہ کو افغان جنگ میں مالی و جانی نقصان ہوا ہے۔ طالبان اب جنگ بندی کرنا چاہتے ہیں اور امن چاہتے ہیں۔

 یہ صرف طالبان کی خواہش ہے بلکہ امریکہ بھی یہی چاہتا ہے کہ امن ہو اور جنگ بندی ہو۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری انٹیلی جنس ٹیمیں افغانستان اور دوسرے ممالک میں رہیں گے

 تاکہ بعد ازاں کوئی مسلئہ درپیش آیا تو اسے حل کریں. امریکی فوجی کافی عرصہ سے اس جنگ میں ہیں انہیں واپس لانا بہت ضروری ہے۔ مزید صدر کا کہنا تھا کہ 99 فیصد تک امریکہ نے داعش کو ختم کر دیا ہے۔

 باقی کے جلد ختم ہو جائیں گے۔ اور ایران پر نظر رکھنے کے لیے عراق کے اڈے ابھی خالی نہیں کریں گے۔

Posted by  in 

No comments

Edit

0 comments:

Post a Comment

Search This Blog

Powered by Blogger.

Popular Posts

BTemplates.com