.
سوشل میڈیا پر تہلکہ مچانے والی گلی گرل جس کا تعلق کراچی سے ہے، بالی وڈ کی فلم گلی بوائے کا ریپ اپنا ٹئم آئے گا کو اپنی آواز میں گا کر سب کا دل ہی نہیں جیتا بلکہ سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو گئی ہیں۔
 انہوں نے یہ گانا وویمن ڈے پر گایا اور دنیا کو بتایا کہ صرف لڑکے ہی ریپر نہیں بن سکتے ہیں لڑکیاں بھی ہر کام کر سکتی ہیں۔ لڑکیاں کبھی کسی لڑکے سے کم نہیں ہیں کسی بھی میدان میں۔
 گلی گرل کا کہنا ہے کہ ان کی فیملی میں موسیقی کو اچھا نہیں سمجھا جاتا اور لڑکیوں کو تو خاص طور پر اس کی اجازت نہیں ہے۔
 انہوں نے نقاب پہن کر اپنے اس شوق کو مکمل کیا۔ گلی گرل کا کہنا ہے کہ گلی بوائے فلم نے ان کی زندگی بدل دی۔ ان کے اندر جذبات کو ہوا دی۔ ان کو اپنے حق کے لیئے لڑنا سیکھایا۔ 

 
 
 
0 comments:
Post a Comment