Wednesday, 27 February 2019
ماہرہ خان نے پاک بھارت کشیدگی پرایسی بات کہہ ڈالی کہ کو ئی سو چ بھی نہیں سکتا
انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہوئے حالیہ حالات میں ماہرہ خان نے پیغاپ امن جاری کر دیا ہے۔
فاطمہ بھٹو کے ٹویٹ پر ماہرہ خان نے تبصرہ کترے ہوئے بتایا کہ۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ جنگ کی خواہش کرنا ایک بہت بڑی جہالت ہے۔
اور اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ سب کو ہوش کے ناخن لینے چائیں۔
فاطمہ بھٹو نے اس سے پہلے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ جنگ کی خواہش بہت ہی خطرناک چیز ثابت ہو سکتی ہے۔
ہم سب انڈیا اور پاکستان کے درمیان امن کے لیئے دعاگو ہیں۔
Monday, 25 February 2019
Friday, 22 February 2019
Thursday, 21 February 2019
پاکستانی ویمینز ٹیم کی سینیئر کھلاڑی ثنامیر نے ویمنز پی ایس ایل کا مطالبہ کر لیا ہے۔
ثنامیر کے مطابق پاکستان میں پی ایس ایل ایک بہت ہی حیرت انگیز پراڈکٹ ہے۔
مھجے لگتا ہے کہ اب اس میں ہم خواتین کو بھی شمولیت کرنی چاہیئے۔
اور یہ وقت خواتین کو پی ایس ایل میں شامل کرنے کے لیئے بہت زیادہ مناسب ہے۔
ثنامیر نے مشورہ دیا ہے کہ شروع میں دوران پی ایس ایل نمائشی میچ رکھیں جائیں۔
مزید انہوں کا کہنا تھا کہ خواتین کو اس ایونٹ کی اشد ضرورت ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بارے میں برطانوی نیوز پیپر میں ایک غلط خبر کی سعودی حکومت نے تردید کر دی ہے۔
خبر میں بتایا گیا تھا کہ ولی احد مانچسٹر یونائیٹڈ نامی فٹ بال کلب خریدنے کے لیئےکوشاں ہیں۔
سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ فٹبال کلب والوں نے سعودی انویسٹمنٹ ادارے سے رابطہ ضرور کیا تھا۔
مگر اس ملاقات میں انہوں نے سپانسرشپ کی بات کی تھی نا کہ کلب کو خریدنے کی۔
انوسٹمنٹ ادارے نے فٹبال کلب کا پرپوزل سنا مگر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں دیا۔
Wednesday, 20 February 2019
ڈیلی یو این اے نیوزڈیسک۔ لال ٹماٹر جو کہ گھروں یا ھوٹلوں میں روزمرہ کے طور پر کھانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔
جس کے بغیر کھانے کا زائقہ نہیں بنتا۔ آج اس کی اہمیت اتنی بڑہ گئی ہے کہ اس نے یو ایس ڈالر کو بھی اپنے مقابلے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
جی ہاں آپ بالکل درست سن رہے ہیں۔ لال ٹماٹر کی قیمت پاکستان میں 170 روپے فی کلو کی حد تجاوز کر گئی ہے۔
اور اس کی اس قیمت کا زمہ دار صرف اور صرف زخیرہ اندوز ہیں۔
جنہوں نے اپنے فائدہ کے لیئے عوام کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے۔
شہریوں کی مارکیٹ کمیٹی اور ضلع انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ ان زخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیں جلد از جلد۔
Tuesday, 19 February 2019
جیسا کہ سب جانتے ہیں کی آج کے اس جدید دور میں موبائل فون، لیپ ٹاپ اور اس طرح کی مختف اور چیزیں جو انسانی ضروریات بن گئی ہیں۔
کا استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ آج کا انسان ان چیزوں کے استعمال سے بہت زیادہ فائدہ اٹھا رہا ہے۔
لاکھوں میل دور رابطہ صرف چند ہی سیکنڈ میں کر لیتا ہے۔ اپنی تفریح، سیروسیاحت کو ان چیزوں کے زریعے محفوظ کر لیتا ہے۔
مگر ان چیزوں کو چلانے کے لیئےان کو بجلی سے چارج کرنا لازمی ہوتا ہے۔ نہیں تو انکی طاقت کم پڑ جاتی ہے۔
مزید یہ کہ انکو ہر جگہ، ہر وقت چارج کرنا مشکل ہے۔ مگر اب سائنس نے اسکا حل تلاش کر لیا ھے۔
سائنس نے ایک ایسا چارجر بنا لیا ہے جو اگر بجلی نہ بھی ہو تو بھی آپ کا موبائل چارج کرے گا۔
جسے ہم پاوربنک کے نام سے جانتے ہیں۔
انڈین سپرسٹار سلمان خان جو اپنے اچھے رویہ کی وجہ سے ساری دنیا میں جانے جاتے ہیں، نے آج ایک اسا کام کر دیا ہے
جس سے ان کے فینز کو بہت زیادہ دکھ ہوا ہے۔ سلمان خان نے حال ہی میں ہوئے کشمیر دھماکے کے بعد اپنا ری ایکشن کچھ اس طرح دیا
کہ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم نوٹ بک میں سنگیت کاری کے لیئے منتخب گائک عاطف اسلم کو اپنی فلم سے نکال دیا ہے۔
اور اپنی پروڈکشن ٹیم کو حکم دیا ہے کہ فورا عاطف کی جگہ کسی انڈین گائک سنگر کو منتخب کیا جائے۔
سلمان خان نے حکم دیا کہ پرانے ریکارڈ گانوں کو ختم کر کے نئے گانوں کی ریکارڈنگ جلدازجلد شروع کی جائے۔
انڈین سپرسٹار سلمان خان جو اپنے اچھے رویہ کی وجہ سے ساری دنیا میں جانے جاتے ہیں، نے آج ایک اسا کام کر دیا ہے
جس سے ان کے فینز کو بہت زیادہ دکھ ہوا ہے۔ سلمان خان نے حال ہی میں ہوئے کشمیر دھماکے کے بعد اپنا ری ایکشن کچھ اس طرح دیا
کہ انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم نوٹ بک میں سنگیت کاری کے لیئے منتخب گائک عاطف اسلم کو اپنی فلم سے نکال دیا ہے۔
اور اپنی پروڈکشن ٹیم کو حکم دیا ہے کہ فورا عاطف کی جگہ کسی انڈین گائک سنگر کو منتخب کیا جائے۔
سلمان خان نے حکم دیا کہ پرانے ریکارڈ گانوں کو ختم کر کے نئے گانوں کی ریکارڈنگ جلدازجلد شروع کی جائے۔
پشاور میں 800 سال پرانی قیمتی مؤرتی(مجسمہ) کی اسمگلنگ ناکام بنا لی گئی۔ پولیس کو خبر ملی کہ مجسمہ کو اسمگل کیا جارہا ہے.
جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے، پولیس نے اطلاع کی تصدیق کی، خبر پکی ہونے پر چھاپہ مار کر ملزم کی سوچوں پر پانی پھیر دیا۔
خبر کے موصول ہونے پر پولیس نے شہر کے سارے راستے بند کر کے، چیکنگ کا عمل سخت کر دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے
کہ یہ ملزم سے حاصل ہونے والی مورتی کئی صدیاں پرانی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ مورتی ہندو کے دیوتا ویشنو کی ہے، جو کہ 800 سال سے بھی زیادہ پرانی ہے۔
جس کی مالیت تین کروڑ سے بھی زائد بتائی جا رہی ہے۔
Sunday, 17 February 2019
دنیا ایک بستی ہے، جہاں ہم لوگ بستے ہیں۔ مگر کچھ لوگوں نے اپنی دکانداری چمکانے کے لیئےاس خوبصورت بستی کے ان گنت ٹکڑے کر دیئے ہیں۔
اور ان دو ٹکروں میں ایک ہمارا ہندوستان اور ایک ہماراپاکستان ہے۔
"بستے ہیں لوگ وہاں بھی، بستے ہیں لوگ یہاں بھی،گھر وہاں بھی ہیں، گھر یہاں بھی ہیں، رشتےوہاں بھی ہیں، رشتے یہاں بھی ہیں۔
روز وہاں کوئی اپنا بچھڑتا ہے اور روز یہاں بھی کؤئی اپنا کھوتا ہے۔مرنے والے مرجاتے ہیں، اور ہم لوگ بجائے اس کے کہ اس مسلئے کا حل تلاش کریں۔
ہم آپس میں لڑائی جھگڑا شروع کردیتے ہیں، ایک دوسرے پر لعن تعن، جمعلےکسنا شروع کردیتےہیں۔ جس کاسراسرفائدہ ان لوگوں کا ہوتا ہے
جواس سب کی وجہ ہوتے ہیں۔ ہندوستان میں بسنےوالے انسان پاکستان میں بسنے والےانسانوں سے مختلف نہیں ہیں۔ سب ایک جیسے ہی ہیں۔
تو کیوں ہم ایک دوسرے سے لڑرہےہیں۔ جانوں کی قیمت ہرجگہ ایک ہی ہے۔ مختصر یہ کہ ہم سب کو ایک ہو کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنا چائیے
نا کہ آپس میں کشیدگیاں بڑھانی چایئے۔ میرے اس پیغام کو آپ تک پھنچانے کا مقصد صرف یہی ہے کہ نفرتیں پھیلانے سے مسائل بڑھیں گئے۔
کم نہیں ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر بےمطلب کی بحث گالی گلوچ سے، ایک دوسرے کی ماؤں، بہنوں کی عزت کی بے حرمتی کر کے ہمیں کیا حاصل ہو رہا ہے۔
سوائے اس کہ ہم ایک دوسرے کی ماؤں، بہنوں، مذہب کامزاق بنوا رہے۔
سیف شاہد کوئی ان پڑھے لکھے سمجھداروں سے پوچھےکیا یہ سب کچھ کرنے سے ہمارے شہید ہوئے بھائی واپس آجائیں گے؟
Saturday, 16 February 2019
بالیوڈ کی کیٹ (کترینہ کیف) نے ایک انٹروئیو کے دوران بتایا کہ وہ کبھی شادی نہیں کرنا چاہتی ہیں۔
جس حد تک ان سے ممکن ہوا وہ کنواری رہنا پسند کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں جانتیں ہیں کہ وہ صدا اکیلی رہ پاہیں گی یا نہیں۔
تاہم جب تک ان سے ممکن ہوا وہ کنواری رہیں گی۔ کیونکہ انکا ماننا ہے کہ شادی جیسے لفظ کو وہ کبھی سمجھ نہیں پائیں۔
اور مھجے اس بات کا علم بھی نہیں ہے کہ شادی کے بعد خد کو اچھی بیوی ثابت کرسکیں گی یا نہیں!
ایک اور کارنامہ جو کہ سائیوال کے ایک نوجوان شاہد گجر نے سر انجام دیا۔ ہنگری کی ایک لڑکی جس کا نام تیمیاسابو تھا۔
جو کہ اب آئشہ ہے، کو مسلمان کیااور پھر اس سے شادی بھی کی۔ زرائع کے مطابق شاہد کی دوستی آئشہ سے فیس بک ایک سال پہلے ہوئی۔
تیمیاسابو کو شاہد گجر بہت اچھا لگا۔ اور اس سے محبت ہوگئی۔ اس کی محبت میں تیمیا سابو نے اسلام قبول کیا اور اس سے شادی کی۔
اب تیمیا سابو کا نام آئشہ ہے۔ شاہد کے گھر والے اور دوست احباب کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بھائی کے اس عمل پر فخر ہے۔
ان کے مطابق شاہد نے انکا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ کیونکہ اس نے ایک غیر مسلم عورت کومسلمان کیا اور پھر اس سے شادی کر کے اسے اپنی شریک حیات بنایا۔
بھارتی آرمی چیف جو کہ اپنے فنی، مزاحیہ بیانات کی وجہ سے زیادہ تر خبروں کی رونک بنتے ہیں، اپنی بھارتی سہنا سے ایک عجیب بات کہہ ڈالی۔
اپنی فوج کو نصیحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب آپ (فوجی) حضرات سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں تو فلمی ایکٹریس کے نام والی عورتوں سے دوستی نہ کریں۔
انڈین میڈیا کے مطابق آرمی چیف نے خاص طور پر پریانکا، کتریناکیف اور کرینہ کپور سے دوستی کرنے سے سختی سے منع کیا ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کرینہ کپور، کترینہ کیف اور پریانکا اگر فیس بک پر نظر آئیں تو ہر گز دوستی نا کیجیئے گا۔
کیونکہ آپ کو ایسا کرنے سے صرف دھوکہ ہی ہونا ہے۔ جنرل صاحب کاکہنا تھا کہ ایکٹریس کسی بھی ٹامی، ڈکی یا ہیری نامی شخص سے دوستی کیسے کر سکتی ہیں۔؟ اس لیئے آپ اس بارے میں سوچیئے گا بھی نہیں۔
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ شوگر ایک بہت ہی موزی بیماری ہے، شوگر کے مریضوں کا انسولین کے بغیر گزارا نہیں ہے۔
امریکہ کہ سائینٹسٹس نے سمندر میں موجود سمندری گھونگوں سے حاصل ہونے والے زہر سے اس مؤزی مرض کا علاج ڈھونڈ لیا ہے۔
سمندری گھونگے میں 200 سے زیادہ کمپاؤنڈ ہوتے ہیں۔ جن کو استعمال کرکے یہ دیگر مچھلیوں اور حشرات کا شکار کرتی ہیں۔
ان دو سو کمپاؤنڈ میں ایک کمپاؤنڈ انسولین ہوتا ہے۔ سائنسدانوں نے سمندر سے تین مختلف قسم کے گھونگوں سے حاصل کردہ زہر کا تجربہ کیا
حیران کن بات یہ تھی کہ تینوں کے زہر(انسولین) مختلف تھی۔ مگر ان سے حاصل کردہ انسولین عام روٹین میں استعمال ہونے والی انسولین سے بہت زیادہ تیز تھی،
اس انسولین میں "اےچین" نامی جزو انسانی استعمال انسولین کی نسبت بہت زیادہ مقدار میں موجود ہے۔
جس سے شوگر لیول زیادہ دیر تک کنٹرول میں رہتا ہے۔
ہمارے گھروں میں بعض اوقات جو کھانے بچ جاتے ہیں انہیں فریج میں محفوظ کر لیا جاتا ہے۔ تاکہ اگلے روز اسے استعمال میں لایا جا سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چاول جو بچ جاتے ہیں انہیں دوبارہ استعمال میں لانا کسی خطرے سے کم نہیں ہے۔
بچے ہوئے چاول سے فوڈپوائزنئنگ جیسی بیماری ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کچے چاولوں میں ایسے بیکٹیریا پائے جاتے ہیں
جو فوڈ پوائزننگ کا سبب بنتے ہیں، اور اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پکنے کے بعد اس میں کچھ مقدار بیکٹیریا کی رہ جاتی ہے۔
اور کمرے کے درجہ حرارت پر یہ بیکٹیریا دوگنا افزائش پاتے ہیں۔ چاول کھانے کے ایک سے پانچ گھنٹے بعد فوڈ پوائزننگ، الٹی یا ڈائریا کے طور پر ظاہر ہوتی ہے۔
مگر اسکا اثر 24 گھنٹے تک رہتا ہے۔ اس لیئے یہ زیادہ خطرناک نہیں سمجھا جاتا۔
ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ چاول کی صرف اتنی ہی مقدار پکائیں جتنی ایک بار میں سرو ہوں، اگر بچ بھی جایئں تو بچے ہوئے چاول چوبیس گھنٹے کے اندر اندر زیر استعمال لائیں۔
اور کوشش کریں کہ فریج میں رکھے گئے چاول کو ایک ہی بار میں گرم کر کے استعمال کریں، بچے ہوئے چاول کو بار بار گریج میں رکھنا یا گرم کرنا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔
Friday, 15 February 2019
بھارت کے مدھیہ پردیش میں رہنے والا ایک بچہ، للت پیٹیدا جس کی عمر تیرہ سال ہے کے تمام جسم پر بال نکلے ہوے ہیں۔
اور ڈاکٹروں نے اسے لاعلاج کرار دے دیا ہے۔ زرائع کے مطابق رتلام نامی بستی میں رہنے والے اس لڑکے کے تمام جسم و چہرے پر کسی عجیب بیماری کی وجہ سے، بال نکلے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق، للت پیٹیدار کو ویرولف سینڈروم نام کی بیماری ہے۔ بستی میں رہنے والے تمام لوگ للت کو عجیب نظروں سے دیکھتے ہیں اس سے نفرت کرتے ہیں۔
للت کے چند ہی دوست ہیں جن کے ساتھ وہ کھیلتا ہے۔ للت کا کہنا ہے کہ انجان لوگ اسے دیکھ کر پتھر مارتے ہیں
اور بندر بندر کہ کر بلاتے ہیں، جو کہ اس کے لیئے تکلیف دہ ہے۔ للت امید رکھتا ہے کہ آئندہ مستقبل میں اسکی اس بیماری کا علاج ضرور ایجاد ہو جائے گا۔
Tuesday, 12 February 2019
Why-Prime-minister-imran-khan-leave-PM-House
یہ تو سب جانتے ہیں کہ عمران خان صاحب نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم بننے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں رہنے کی بجائے، اسٹاف کالونی ( وزیراعظم ہاؤس ) میں رہائش کی تھی۔
مگر اب وزیر اعظم عمران خان نے کچھ وجوہات کی وجہ سے اسٹاف کالونی والی رہائش بھی چھور دی ہے۔
عمران خان صاحب اب اپنی زاتی جائیداد بنی گالہ میں ہی رائش پزیر ہوں گے۔
پرائم منسٹر سیکڑیٹ میں عمران خان صاحب صرف وزیراعظم کا عہدہ سنبالیں گے۔
Monday, 11 February 2019
2020 ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں فتح پانے والے کھلاڑیوں کو جو میڈل دیئے جایئں گے وہ کوڑے سے حاصل کردہ چاندی، سونا اور کانسی سے تیار ہوں گے۔
2017 میں الیکٹرانک کوڑے کباڑ سے حاصل کردہ دھاتوں سے میڈل بنانے کے عمل کا آغاز ہو گیا تھا۔
دھاتوں کو حاصل کرنے کے لیئے پرانے لیپ ٹاپ اور اسمارٹ فون کی بڑی تعداد اکھٹی کی گئی۔ ایک اندازے کے مطابق چاندی 4100 کلو گرام، سونا 30.3 کلو گرام اور کانسی 2700 کلو گرام جمع کی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ یہ ہدف مارچ میں پوراکرلیں گے۔ کانسی کی مطلوبہ مقدار گزشتہ جون میں پوری ہو گئی تھی،
اور سونے کی 90 فیصد مقدار اکتوبر میں اکھٹی ہو گئی تھی۔ اور چاندی تقریبا 85 فیصد اکھٹی ہو گئی ہے، میڈلز کا نیا ڈیزائن اس سال جاری ہوگا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہدف میں باقی رہنے والی مقدار عطیہ کیے گئے اسمارٹ فونز سے جمع کر لی جائے گی۔
یاد رہے کہ 2016 میں ہوئے اولمپکس میں دھاتوں کی 30 فیصد ریسائیکلنگ کی گئی تھی۔
نظام شمسی میں موجود سورج کبھی بھی پہلے سے موجود نہیں تھا، بلکہ سورج نظام شمسی میں پائے جانے والے ان باقی ستاروں کے مواد سے بنا ہے
جو کہ پھٹ کر یا ٹوٹ کر خلا میں بکھر گئے تھے، ستاروں کے ٹکڑے یا مواد جن کےاندر گیسوں کے زرات، جو کہ آپس میں کشش ثقل کیوجہ سے جڑنا شروع ہو گئے۔
اور آہستہ آہستہ مرکز میں جمع ہوتے گئے اور اس طرح سے مرکز کے وزن میں اضافہ ہوتا گیا۔ اور اسطرح اسکے حجم میں اضافہ ہوتا چلا گیا
اور جلد ہی اس نے باہر سے بہت زیادہ مواد کو اپنی طرف کھینچنا شروع کر دیا۔ اسطرح سے نیوکلئر فیوژن کا آغاز ہوگیا۔
اس عمل کے دوران ہاہیڈروجن گیس کے ایٹم آپس میں مل کر ہیلیم گیس بنا دیتے تھے، جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں توانائی کا خروج ہوتا ھے
اور اسی عمل کی وجہ سے اب تک سورج حرارت/توانائی پیدا کر رہا ہے۔ اور اسی عمل کی وجہ سے سورج سے حرارت/توانائی اور روشنی کا اخراج ہوتا ہے۔
یہ عمل اسی طرح جاری رہے گا۔ ایک اندازے کے مطابق آئندہ پانچ ارب سالوں تک اس عمل کے جاری رہنے کے امکان ہیں۔
Where-did-the-sun-come-from-?-How-sun-was-created-?
Thursday, 7 February 2019
برطانوی سائنسدانوں کے مطابق اب کینسر جیسے موزی مرض کا علاج اب مرغیوں سے ھاصل ہونے والے انڈوں سے باآسانے ممکن ہے،
اور یہ طریقہ ان کے نزدیک سادہ اور سستا ہے۔ ماہرین نے مرغیوں پر جنیاتی تجربے کیئے جس کے نتیجے میں کچھ ایسی مرغیاں حاصل ہوئی
جن کے انڈوں میں خاصی مقدار میں ادویاتی پروٹین ( میکروفیج سی ایس ایف ) موجود ہے۔ جو کہ کینسر سے لڑنے کی صلاحیت بھرپور رکھتا ہے۔
مزہ کی بات اس میں یہ ہے کہ ان انڈوں سے پروٹین با آسانی نکالی جا سکتی ہےاس سے قبل خرگوش اور بکریوں سے پروٹین حاصل کیا جاتا تھا
مگر اب مرغیوں کا یہ نیا طریقہ سستا، مؤثر و سادہ مانا جاتا ہے۔
Wednesday, 6 February 2019
پی ٹی آئی حکومت نے میاں محمد نواز شریف کو عارضی طور پر رہا کرنے کا فیصلہ دے دیا،
خبروں کے مطابق میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم کا چیک اپ معمول کے مطابق کیا۔ اور بعد ازاں اجلاس کیا
جس میں میڈیکل بورڈ نے ٹیسٹوں کی تمام رپورٹس کو ترتیب دے کر وزارت داخلہ کو سفارشات بھیج دئیں۔
ڈاکٹر محمود ایاز، سربراہ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کا مکمل معڈیکل چیک اپ اور تمام ٹیسٹ کو مکمل کر لیا گیا ہے،
اور وزارت داخلہ کو کو سفارشات بھجوا دی گئی ہیں۔ میڈیکل بورڈ کی طرف سے سابق وزیر اعظم کو ہاٹ اسپیشلسٹ ہسپتال میں رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
نئی دلی، بھارت کا دارالحکومت پوری دنیا میں عورتوں کے ساتھ جنسی جرائم کے حوالے سے سرفہرست ہے۔
اب وہاں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے کہ ایک عورت، 19 سالہ لڑکی سے اپنی ساتھی کے ہمراہ کافی عرصہ تک جنسی زیادتی کرتی رہی ہے۔
نیوز 18 کا کہنا ہے کہ شیوانی اپنے ساتھی راہول اور روہت سمیت اس لڑکی کے ساتھ کئی مہینے تک زبر دستی کرتے رہے ہیں
متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ مارچ 2018 میں پہلی بار دلشاد کالونی، دلی میں اسکو جنسی زبردستی کا نشانی بنایا گیا تھا۔ ملزمہ شیوانی جنسی کھلونا استعمال کرتی تھی
مزید جانیں: سلمان خان کی شادی کب ہو گی۔۔؟ تاریخ آگئی۔۔
اس سے اس کو تسکین ملتی تھی۔ شیوانی کے ساتھی ملزمان اسکے ساتھ ریپ کرتے اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے تھے۔
تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ شروع میں انہوں نے خود زیادتی کی۔ بعد ازاں اس کو گاہکوں کے پاس بیچنے لگے۔
متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزمہ شیوانی کھلونے کا استعمال کر کے اس سے جنسی زیادتی کرتی اور پھر منتخب کیئے گئے گاہکوں کے پاس بھیج دیتی۔
بالی وڈ کے باجی راؤ رنویر سنگھ اپنی نئی فلم جو کہ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے، کی پرموشن کے لیئے منعقد ایک تقریب میں "گلی بوائے" کے گانوں پر پرفارم کرتے ہوئے جوش میں آگئے۔
مزید جانیں: سلمان خان نے شادی کے لیئے ہاں کیوں کی
اور تقریب میں موجود فینز پر کود پڑے انکا خیال تھا کہ فینز انکو پکڑ لیں گے مگر ایک خاتون انکی اس حرکت کے تحت زخمی ہوگئی۔
رنویر سنگھ نے حالات کا جائزہ لیتے ہوئے تقریب سے نکل جانا بہتر سمجھا۔ رنویر اس فلم میں ایک ریپر کے طور پر نظر آئیں گے۔
Tuesday, 5 February 2019
ان گنت فلموں میں ولن کے طور پر نظر آنے والے مشہور اداکار خاور بٹ جو کہ پیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا تھے، آج ہمارے درمیان نہیں رہے۔
اس دنیا فانی کو چھوڑ گئے ہیں۔ گزشتہ دن ان کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ اداکار اچھی خان، عظمت نواز، ہدایتکار حسن عسکری ، وحید اعوان اور اس کے علاوہ بہت سی دیگر شخصیات نے ان کی نماز جنازہ میں شمولیت کی۔
وحشی جٹ نامی فلم سے خارو صاحب نے اپنے فلمی کیرئیر کا باقاعدہ آغاز کیا۔ شان اور سلطان راہی کے ساتھ بیشتر فلموں میں آپ نے کام کیا۔ سینکڑوں سے زیادہ فلموں میں بطور ولن اور کریکٹر ایکٹر کام کیا۔
سخی بادشاہ، میں سلطان راہی کے ساتھ بہترین کردار ادا کرتے دکھائی دئیے تھے۔ آپ ٹی وی کمرشلز اور متعدد ٹی وی ڈراموں میں بھی کافی دفعہ جلوہ گر ہوئے ہیں۔
شوبز سے ریلیٹڈڈ افراد نے خاور صاحب کے انتقال پر بہت زیادہ اظہار دکھ کیا ہے۔
پی ایم ایل ( این ) کے بانی سابقہ وزیر اعظم ، وزیر اعلٰی میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم صفدر صاحبہ کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف صاحب کی خواہش ہے کہ انہیں دوبارہ جیل بھیجا جائے۔
تفصیل کے مطابق مریم صفدر صاحبہ اپنے والد اور سابق وزیر اعظم کی عیادت کے لیئے لاہور سروس اسپتال گئیں، انہوں نے اپنے والد کے لیئے دعا خیریت کی، مزید کہا کہ نواز شریف صاحب چاہتے ہیں کہ انہیں واپس جیل بھیجا جاوے
پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پچھلے دن پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3.667 پر کلوز ہوا۔
انرجی و میٹلز اور فاریکس/کوٹس کے 8.4 ارب کی مالیت کے ، جن کی تعداد تقریبا 11.553 تھی، سودے ہوئے۔
این ایس ڈی کے سب سے زیادہ سودے ہوئے جو تعداد میں سو تھے۔ اور ان کی مالیت 3.218 کے لگ بھگ تھی۔
ڈبلیو ٹی آئی سودوں کی مالیت 1.118 ارب، سونے کے 2.313 ارب اور بزریعہ کوٹس کرنسیز کے 915.605 ملین روپے کے سودے ہوئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام اور افغانستان سے اپنی فوجیوں کو واپس بلانے کا عزم ظاہر کیا ہے، تاہم وہ عراق میں اپنی فوج ابھی رکھنا چاہتے ہیں۔
فیس ڈی نیشن نامی ایک پروگرام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اب اس جنگ سے نکلنا چاہتے ہیں جو کہ کبھی ختم نہیں ہو سکتی مزید یہ کہ افغان طالبان بھی امن کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ امریکہ کو افغان جنگ میں مالی و جانی نقصان ہوا ہے۔ طالبان اب جنگ بندی کرنا چاہتے ہیں اور امن چاہتے ہیں۔
یہ صرف طالبان کی خواہش ہے بلکہ امریکہ بھی یہی چاہتا ہے کہ امن ہو اور جنگ بندی ہو۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری انٹیلی جنس ٹیمیں افغانستان اور دوسرے ممالک میں رہیں گے
تاکہ بعد ازاں کوئی مسلئہ درپیش آیا تو اسے حل کریں. امریکی فوجی کافی عرصہ سے اس جنگ میں ہیں انہیں واپس لانا بہت ضروری ہے۔ مزید صدر کا کہنا تھا کہ 99 فیصد تک امریکہ نے داعش کو ختم کر دیا ہے۔
باقی کے جلد ختم ہو جائیں گے۔ اور ایران پر نظر رکھنے کے لیے عراق کے اڈے ابھی خالی نہیں کریں گے۔
کلفٹن کراچی کے علاقے میں ایک ظالم ماں نے ڈھائی سال کی پھول جیسی بچی کو سمندر میں ڈبو کر قتل کر دیا۔ آج صبح بچی کی لاش دو دریا کے قریب سے برآمد ہوئی۔
پولیس کے نزدیک یہ تمام ماجرا ڈیفنس میں موجود فرحان شہید کے پاس شام کے وقت پیش آیا۔ ایس ایس پی محمد شاہ کا کہنا ہے کہ شہریوں نے پولیس والوں کو اطلاع کی
کہ شکیلہ راشد نامی ایک خاتون نے اپنی پھول جیسی بچی کو سمندر میں ڈوبا دیا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچی اور ملزمہ کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی کے مطابق بچی کی لاش آج دو دریا کے دریا سے ملی ہے،
بچی کی ماں پر قتل کا مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ اور عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ قاتلہ نے کہا ہے کہ اسکے شوہر نے اسے 1 ماہ پہلے گھر سے نکال دیا اور اس کے باپ نے بھی دروازے بند کر دئیے تھے،
اسکا کوئی تھکانہ نا رہا تھا، جس وجہ سے اس نے بچی کو جان سے مارااور اب وہ خود بھی مرنا چاہتی ہے۔ شکیلہ راشد نامی یہ عورت سلطان آباد کالونی ( گولی مار ) میں رہتی ہے، اور ملزمہ کا شوہر راشد کسی ہسپتال میں ملازمت کرتا ہے۔
امریکن ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ چکن کھانے سے انسان کو کینسر جیسی مہلک بیماری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایف ڈی اے کی نئی رپورٹ کے مطابق برائلر مرغیوں کو جو خوراک دی جاتی ہے اس میں بیشتر اجزا ایسے شامل ہیں جو کہ کینسر جیسی مہلک بیماری کا باعث بنتی ہیں۔
بہت ہی زیادہ خطرناک مہلک کیمیکل آرسینک جو کہ برائلر کو بیماریوں سے بچانے اور برائلر کا وزن بڑھانے کے لیئے ان کی خوراک میں استعمال کیا جاتا ہے۔ کینسر کی بیماری کا سبب بنتا ہے،
پروفیسر فیصل مسعود نے کہا کہ فوری طور پر متعلقہ اداروں کو چائیے کہ وہ فیڈز بنانے والی کمپنیوں کو چیک کریں کہ ان کی تیار کردہ خوراک میں آرسینک شامل تو نہیں ہے۔
اور جب تک یہ واضع نہیں ہو جاتا مکمل طور پر، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ احتیاط کریں۔ برائلر مرغی کا گوشت اگر گلابی مائل رنگت میں ہو
تو سمجھ جائیں کہ اس میں آرسینک کی کچھ مقدار موجود ہے۔ کیونکہ اس کی ایسی رنگت آرسینک کی موجودگی کو ظاہر کرتی ہے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
Search This Blog
Powered by Blogger.